ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انفارمیشن کمیشن میں بڑی تعداد میں خالی عہدے کیوں نہیں پُرکئے جا رہے ہیں؟سپریم کورٹ 

انفارمیشن کمیشن میں بڑی تعداد میں خالی عہدے کیوں نہیں پُرکئے جا رہے ہیں؟سپریم کورٹ 

Tue, 03 Jul 2018 12:27:41    S.O. News Service

نئی دہلی،3؍جولائی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مرکزی انفارمیشن کمیشن اور ریاستی انفارمیشن کمیشن میں تقرریوں کے معاملے میں سپریم کورٹ نے آج سماعت کی۔کورٹ نے تقرری میں تاخیر کے لئے مرکز اور 8 ریاستوں کو نوٹس جاری کیا ہے۔کورٹ نے مرکز سے پوچھا ہے کہ اتنے عہدے خالی ہونے کے باوجود تقرریاں کیوں نہیں ہو رہیں؟درخواست گزار نے عدالت میں کہا کہ مرکزی اور گجرات، مہاراشٹر، گجرات، آندھرا پردیش، مغربی بنگال، کیرالہ، کرناٹک، اڑیسہ اور تلنگانہ میں عہدے خالی ہیں اور ان کے ذریعے RTI قانون کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ درخواست گزار نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ مہاراشٹر کے ریاستی انفارمیشن کمیشن (ایس آئی سی) میں 40,000 سے زیادہ اپیل اور شکایات زیر التواء ہیں اور اس میں چار عہدے خالی ہیں۔اسی طرح کیرل کا ایس آئی سی صرف ایک ہی کمشنر کے ساتھ کام کر رہا ہے اور اس میں 14,000 سے زیادہ زیر التواء اپیل اور شکایات ہیں۔ اسی طرح کرناٹک کے ایس آئی سی میں 6 عہدے خالی ہیں اور تقریبا 33,000 اپیل اور شکایات زیر التوا ہیں-


Share: